اپوزیشن جماعتوں نے عید کے بعد پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا

0
54

اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی صدارت میں ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ امریکا کی وجہ سے چین جیسا دوست ناراض ہوگیا، امریکا نے ثالثی پیشکش سے پہلے بھارت کو اعتماد میں لیا تھا، اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی، عمران خان یا پی ٹی آئی کی حکومت کو نہیں مانتے، عید کے بعد فضل الرحمان اے پی سی بلائیں گے، فضل الرحمان جلد اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کریں گے،

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت گرفتاریوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، کشمیر کا سودا نہیں ہونے دیں گے،

رہبر کمیٹی کے دیگر رہنماؤں نے کہا کہ عوامی رابطے کیلئے سفارشات تیار کرلیں، اے پی سی میں پیش کریں گے، حکومت معاشی میدان میں پٹ چکی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول زرداری کے ہاں رمضان میں افطاری کے بعد طے ہوا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلائی جائے گی، عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، اپوزیشن نے سر توڑ کوشش کی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی لیکن 64 ووٹرز ہونے کے باوجود انہیں ناکامی ہوئی، اب اپوزیشن جماعتوں نے پھر اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ہے.

Leave a reply