عید کے موقع پر علی ظفر کی جانب سے250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم

0
31

پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کی سماجی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر 250 موسیقاروں کے خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔

باغی ٹی وی:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے 250 موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔


علی ظفر نے بتایا کہ موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم کی تقسیم سے قبل بھی ان کی تنظیم 1000 موسیقاروں اور مجموعی طور پر 7000 خاندانوں کی مدد کر چکی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے 800 غریب مسیحی اور 700 خواجہ سرا خانداروں کی مدد بھی کی ہے۔

علی ظفر نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں صدر مملکت عارف علوی سے کورونا سے متاثر ہونے والے موسیقاروں کی مدد کی اپیل بھی کی۔


علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں صدر مملکت کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار یہاں موسیقاروں ، فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ابھی بھی حکومت کی طرف سے مدد کے منتظر ہیں۔

علی ظفر نے صدر مملکت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محترم صدر!ہم نے مستحق موسیقاروں کی ایک فہرست آپ کی ٹیم کو ارسال کی تھی تاہم آپ سے فوری بنیادوں پر فنڈز تقسیم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں مارچ 2020 سے کورونا کے باعث سینما ہالز اور تھیٹرز بند ہیں جب کہ کسی بھی طرح کی تفریحی تقریب منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد ہےجس وجہ سے شوبز سے وابستہ گلوکار، موسیقار، اداکار اور تکنیکی عملے کے ارکان مالی مشکلات کا شکار ہیں

کورونا کے باعث معاشی حالات کا شکار فنکار مزدوری کرنے پر مجبور

تھیٹر کو کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ فاقہ کشی کا سامنا کرنے والے فنکار عزت کی روٹی کما سکیں نسیم وکی کا حکومت سے مطالبہ

پانچ ماہ سے تھیٹر کا کاروبار بند،تھیٹر ایسوسی ایشن کا وفد چودھری برادران کے پاس پہنچ گیا

کورونا وائرس:علی ظفر کی سوشل میڈیا صارفین سے مالی مشکلات کا شکار فنکاروں اور دیگر عملے کے لئے مدد کی اپیل

Leave a reply