عید کے بعد کاروبار کی بندش کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں :گورنر پنجاب

0
25

گورنر پنجاب کی ٹویٹ۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی تردید۔ مشکل وقت میں عوام کے جذبات کو مجروح کرنے والوں پر ایکشن ہوگا.بے وجہ سنسنی پھیلا کر عوام کو تنگ کرنے والے سائبر کرائم کر رہے ہیں۔عید کے بعد کاروبار کی بندش کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں.ہلاکتوں میں بے تحاشا اضافے سے متعلق یہ خبر جعلی، من گھڑت اور جھوٹی ہے. حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ ہم ایسی مشکل گھڑی سے بچ سکیں۔ عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور احتیاط کریں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کریں تو ہر طرح کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ عید کے دنوں میں کورونا حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے۔ حکومت عوام کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہمیشہ ایک قدم آگے ہے۔


Leave a reply