fbpx

کروناوبا: عید کے دن ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں. وزیر صحت

اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے پیش نظر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام عید کے دن گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں اور کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عوام عید کے دوران آپس میں گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کورونا سے پچاؤ کے لئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، عوام کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ یقینی بنائیں اورعیدالاضحیٰ پر ماسک کا ضرور استعمال کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ عوام زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں، اور علمائے کرام سے اپیل ہے مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں، جب کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔