عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات ہوئی ہے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک دوسرے کو عید الا ضحی کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں عید الا ضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید خوشیوں بھرا تہوار ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے۔ صوبے کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ عید پر نادار طبقہ خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ افواہیں پھیلانے اورسازشیں کرنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔ خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ … عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں