عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

0
34

عید الفطر کی چھٹیوں میں پاکستانیوں نے خوب عید منائی،تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی حسین ترین وادیوں کا رخ کیا. اس عید پر صرف سوات میں دس لاکھ سے زیادہ سیاح پہنچے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی سینیروزیرسیاحت عاطف خان اوروزیربلدیات شہرام خان ترکئی نے گلیات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاحتی سیزن کے لیے انتظامات کاجائزہ لیا اورمقامی افرادکی تجاویزسنی. صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ عید الفطرکےدوران ٹورازم پولیس اورریسکیو 1122 کی ڈیوٹی قابل تحسین ہے. 690 ٹوارزم پولیس اہلکارسوات،کاغان،ناران اورگلیات میں تعینات کیے گئے تھے. صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ عید الفطرمیں تقریباً 20لاکھ سیاحوں نےخیبرپختونخواکے پرفضامقامات کارخ کیا،سب سےزیادہ سیاح سوات کےدلکش نظاروں سےمحظوظ ہوئے، 147000گاڑیوں کےذریعے تقریباً 10لاکھ سیاح سوات آئے،انہوں نے مزید بتایا کہ دیر،چترال اوربونیرمیں 41ہزارگاڑیوں میں تقریباً 2لاکھ سیاح پہنچے ،63000گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکےذریعےتقریباً 4لاکھ سیاح گلیات میں داخل ہوئے، 23859 گاڑیوں کےذریعےتقریباً 2لاکھ سیاحوں نےکاغان ناران کارخ کیا.

واضح رہے کہ سيرو سياحت کے کثير مواقع کی وجہ سے سوات کو پاکستان کا سویٹزرلینڈ کہا جاتا ہے۔ شمالی علاقہ جات کی ترقی ميں سوات کا ايک اہم کردار رہا ہے۔ سر سبز و شاداب وسیع ميدانوں کے علاوہ يہ تجارت کا مرکز بھي ہے۔ سوات میں خوبصورت مرغُزار اور شفاف پاني کے چشمے اور دريا موجوکالام ،مدين اور بحرين ميں زندگي کي تمام سہوليات بشمولِ اعلٰي تعليمي ادارے موجود ہيں۔ سوات کے لوگ انتہائي محنتي ہيں۔ پاک فوج کی جانب سے موسم گرما میں جشن سوات کے رنگا رنگ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ موٹرسائیکل سے چھلانگ، چوگان کے مقابلے، گھڑسواری، گھوڑوں کا رقص، پیرا شوٹ سے چھلانگ، پیرا گلائیڈنگ کے شاندار مظاہرے اور رات کو آتشبازی سے آسمان پر رنگ و نور کی بارش جیسا منظر دیکھا جاتا ہے۔ اس سے سیاح بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ سوات کو سیاحتی مقام بنانے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف سوات میں آپریشن کیا تھا .

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اس سلسلہ میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس بھی قائم کی جس کے سربراہ وہ خود ہیں. ٹاسک فورس میں تمام صوبوں ،‌آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شامل ہیں. ٹاسک فورس کا مقصد نئے سیاحتی مقامات کو تلاش کرنا اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لانے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا تھا

Leave a reply