عید کی تعطیلات میں بھی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات میں بھی گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

پنجاب کے شہروں خانیوال , میلسی اور لیہ کے علاقوں میں بھاری مقدار میں گندم پکڑی گئی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی ٹیمیں تمام اضلاع میں متحرک ہیں ذخیرہ اندوز عید کا فائدہ اٹھا کر گندم ذخیرہ کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔

مختلف علاقوں میں ناکوں پر محکمہ خوراک کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سخت ایکشن لیا جا رہا ہے

سئنیر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی, گندم کی اوپن مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنایا جائے گا ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کا نقصان عام آدمی کو برداشت کرنا پڑتا ہے ,

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک 24 گھنٹے الرٹ ہے, کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ،گندم خریداری مہم عنقریب کامیابی سے مکمل ہونے جا رہی ہے ,

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک کے افسران کو عید تعطیلات میں تندہی سے کام کرنے پر شاباش دی.

Leave a reply