ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہو گی

0
36

اسلام آباد: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہو گی۔

باغی ٹی وی : چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الاول کے چاند سے متعلق اجلاس ہوا جبکہ دیگر شہروں سے زونل کمیٹی کے ارکان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی۔

عید میلاد النبیﷺ یعنی 12 ربیع الاول بروز اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔

مسلمان ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں یہ ربیع الاول کے مہینہ میں آتا ہے جو اسلامی تقویم کے لحاظ سے تیسرا مہینہ ہے۔ ویسے تو میلاد النبی اور محافلِ نعت کا انعقاد پورا سال ہی جاری رہتی ہیں، لیکن خاص ماہِ ربیع الاول میں عید میلاد النبی کا تہوار پوری مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔

یکم ربیع الاول سے ہی مساجد اور دیگر مقامات پر میلاد النبی اور نعت خوانی ( مدحِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی محافل شروع ہو جاتی ہیں جن علمائے کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت،آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔

اسی طرح مختلف شعرا اور ثنا خوانِ رسول آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کرتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو کئی اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، افغانستان، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، کوریا، جاپان اور دیگر غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کثرت سے میلادالنبی اور نعت خوانی کی محافل منعقد کرتے ہیں۔

Leave a reply