عید میلادالنبی پر حکومت نے قیدیوں کو سنائی خوشخبری

0
31

عید میلادالنبی پر حکومت نے قیدیوں کو سنائی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا،مراسلہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق کرنے کےلئے بھیجا گیا ہے

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ عمرقید کے تمام قیدیوں کو 30 دن کی سزا معاف کی گئی ہے ،عورتوں اور65 سال یا اس سے زائد عمرکے قیدیوں کی بھی 30 دن کی سزا معاف کی گئی ہے،معافی کا اطلاق جاسوسی، دہشتگردی، قتل، زنا، ڈکیتی ،اغوا اورریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں پرنہیں ہوگا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

واضح رہے کہ عیدین اور قومی تہواروں پر حکومت کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کاا علان کیا جاتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے پر تمام صوبائی حکومتیں عمل کریں گی

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر تمام صوبے قیدیوں کی سزا میں کمی کریں گے

ماہ اپریل میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 1184 خواتین بھی جیلوں میں بند ہیں، ملک بھر کی 114 جیلوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے 1527 افراد موجود ہیں، ملک کی مختلف جیلوں میں 33 فیصد سے زائد اضافی قیدیوں کو رکھا گیا ہے،پنجاب اور کے پی کی جیلوں میں 140 نو زائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ بند ہیں،

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

جیلوں میں موجود 2100 قیدی مختلف جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں،2400 افراد ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں، پنجاب کی 10 فیصد جیلوں میں ایمبولینس کی سہولت موجود نہیں،جیلوں میں نفسیاتی معالج کی 58 اسامیاں بھی خالی ہیں،جیلوں میں ڈاکٹروں کی 108 اسامیاں خالی ہیں،صرف پنجاب میں 66 معذور قیدی مختلف جیلوں میں بند ہیں، جیلوں میں بند ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 173 ہے،

ملک بھر کی مختلف جیلوں میں قید 594 قیدی ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں،ملک بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 25،456 ہے، ملک میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 48008 ہے،

Leave a reply