پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:زونل کمیٹی

0
38

اسلام آباد:پشاور اور مردان سے چاند کی شہادتیں موصول، شرعی حیثیت جانچ رہے ہیں:اطلاعات کے مطابق قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔ زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی کا کہنا تھاکہ پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے بھی 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھاکہہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے جبکہ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

‏مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اسلام آباد میں چاند نظر نہیں آیا.مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو راولپنڈی، اسلام آباد سے چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی

اسلام آباد میں چاند کے غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 18 منٹ ہے،

محکمہ موسمیاتآبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شوال کا چاند دیکھنےکیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے اعلان کیا کہ پنجاب میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے چاند سے دورانیہ کا وقت ختم ہو چکا ہے اس وقت میں کہیں بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، 6 بجکر 44منٹ سے 7 بجکر 20منٹ تک چاند کا دورانیہ تھا۔مفتی رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔

دوسری جانب سندھ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply