اداکارہ عروہ حیسن نے اپنے مداحوں کو کر دیا ہے حیران، کیونکہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکار فرحان جو کہ ان کے شوہر ہیں کے ساتھ چند تصاویر شئیر کیں اور ان کا کیپشن لکھا عید مبارک. عروہ حسین نے تصاویر میں جو جوڑا پہن رکھا ہے وہ معروف ڈیزائنر عاصم جوفہ کا ہے. عروہ اور فرحان تصاویر میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہےہیں. تصاویر رومینٹک انداز میں لی گئی ہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر عروہ اور فرحان کے مداح کافی کنفیوژ ہیں کیونکہ ایک طرف تو خبریں چلتی رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے ، طلاق کی خبریں
بھی گردش کرتی رہی ہیں، یہاں تک کہ کینڈا میں جب ایوارڈز کی تقریب ہوئی تو اس میں عروہ اکیلی آئیں اور فرحان ہانیہ عامر کے ساتھ آئے. دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے. لیکن اچانک عروہ کی جانب سے ایسی تصاویر دیکھ کر مداح حیران ہونے کے ساتھ خوش ہیں. اور کہا جا رہا ہےکہ دونوں پھر سے ایک ہو گئے ہیں. یاد رہےکہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبریںایک عرصے سے چل رہی ہیں لیکن دونوں نے کبھی اپنی علیحدگی کا طلاق کا اعتراف نہیں کیا .