لاہور: ٹریفک پولیس کی جا نب سے عید الفطر کے موقع پر قانون کی معمولی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کے بجائے پھول پیش کیے گئے۔
باغی ٹی وی: صوبائی دارالحکومت کی مختلف سڑکوں پر عید کے روز ٹریفک پولیس اہل کاروں نے شہریوں میں پھول بانٹے ایس پی صدر آصف صدیق نے مال روڈ پر شہریوں کو پھول پیش کیے جبکہ ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو پھول دیئے۔
ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
ایس پی آصف صدیق اورایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف شاہراہوں کا وزٹ کیا اورٹریفک وارڈنز سے عید ملی۔
سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں پھول تقسیم کئے۔ pic.twitter.com/JGFsQZp9Gz— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) April 22, 2023
ٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری، ایس پی صدر آصف صدیق نے شہریوں میں پھول پیش کئے، ایس پی آصف صدیق نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں پھول تقسیم کئے. pic.twitter.com/Fjl9RMd3lY
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) April 22, 2023
ٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہاایس پی سٹی شہزاد خان نے مغل پورہ پر شہریوں میں پھول پیش کئے،ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی-
چیف جسٹس کی ساس اور پی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی …
سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں گاڑی چلانے والوں کو پھول تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جارہا ہے۔ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دینے کے ساتھ صرف تنبیہ کی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری، ایس پی صدر آصف صدیق نے مغل پورہ پر شہریوں میں پھول پیش کئے، ایس پی آصف صدیق نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سرکل افسران نے اپنے اپنے سرکل میں پھول تقسیم کئے. pic.twitter.com/mHELV4bar4
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) April 22, 2023
گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام
انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے والدین سے اپیل کی کہ وہ عید تعطیلات میں اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی نہ دیں۔کم عمر بچے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
آج چالان چٹ کی جگہ پھول
ٹریفک پولیس کی طرف سے معمولی خلاف ورزی پر چالان کی بجائے پھول پیش کرنے کا سلسلہ جاری،ایس پی سٹی شہزاد خان نے مغل پورہ پر شہریوں میں پھول پیش کئے،ایس پی سٹی شہزاد خان نے مختلف چوکوں میں وارڈنز سے عید بھی ملی. pic.twitter.com/tor8BhAScE
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) April 22, 2023