عید الفطر سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا. یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے. جبکہ اس حوالہ سے نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور عوامی سطح‌پر اس سلسلہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

رپورٹ‌کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Shares: