عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، رویت کمیٹی پربوجھ مزید کم کردیں گے: فواد چوہدری

0
26

اسلام آباد :عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، رویت کمیٹی پربوجھ مزید کم کردیں گے: فواد چوہدری،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی۔

تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلی عید سے قبل چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے اگر چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر آبزرویٹریز قائم کریں گے، امید ہے ہم رویت ہلال کمیٹی پربوجھ مزید کم کردیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں کے خلاف اسپرے کے لیے این ڈی ایم اے کو ڈرونز دیے جائیں گے ،ڈرونز بنانے کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

Leave a reply