صدر عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحیُ کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر اجلاس
صدر عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحیُ کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر اجلاس
باغی ٹی وی : صدر عارف علوی کی زیر صدارت عید الاضحیُ کے دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر رٹائرڈ اعجاز شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے شرکت کی .عید الاضحی کی مناسبت سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی .
صدر عارف علوی نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ،بشمول علماء اور صوبائی حکومتوں، کو اعتماد میں لیا جاۓ ، عوام وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اجتمائی قربانی کریں ،لوگوں میں وبا کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ،
میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور مویشی منڈیوں میں جانے کے حوالے سے آگہی پیدا کرے ،