عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ

0
31

ریلوے میں پہلی بار عید الاضحیٰ کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید پر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ دو، دو اضافی کوچز کی تجویز زیر غور ہے، ملت ایکسپریس حادثہ محکمہ ریلوے کو بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس حادثے کے بعد ایگزامنرز نے بوسیدہ بوگیوں کی کلیئرنس بند کردی، ملت ایکسپریس حادثے میں ایک ٹرین ایگزامنر کو معطل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کے پاس موجود 400 سے زائد بوسیدہ بوگیوں کو زبردستی چلایا جارہا تھا۔

دوسری جانب عید پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بس والوں نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا، عید پر آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی بکنگ آفس پر پریشانی کا شکار ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے نے بوگیوں کی عدم موجودگی پر عید اسپیشل آپریشن ملتوی کیا ہے۔

Leave a reply