عیدالا ضحیٰ کب ہوگی؟

مصرکے ماہر فلکیات نے فلکیاتی حسابات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تاریخ بتا دی ہے۔
باغی ٹی وی : مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق شوال کا مہینہ 29 دن کا ہو سکتا ہےذی القعدہ 1444ھ اگلے اتوار کو شروع ہو گا، اس صورت میں عیدالاضحی 27 جون کو منائی جائے گی-
ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا
ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا تھا کہ 29 شوال 5بج کر 54 منٹ پر ذی العقد کا چاند نظر آنے کا امکان ہے یہ تاریخ عیسوی کلینڈر کے مطابق 19 مئی بنتی ہے لیکن بعض عرب اور اسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا چاند ابھی پیدا نہیں ہو ا ہو گامکہ مکرمہ میں پُرانا چاند غروب آفتاب سے تین منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد تک رہے گا۔
میں ہر کسی کو’گڈ ٹو سی یو‘کہتا ہوں ،مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا،چیف جسٹس
ادارہ برائے فلکیات اورجیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ زیادہ ترعرب اور اسلامی دارالحکومتوں اورشہروں میں، چاند اُس دن غروب آفتاب سے قبل یعنی 1 سے 18 منٹ تک کے وقفوں کیلئے غروب ہو گا۔
پاکستان میں عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے لیکن حتمی فیصلہ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے ذی الحج کے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہو گا۔