عیدالاضحیٰ کی آمد،کوچزکی کمی کی وجہ سے ریلوے نے بکنگ بند کردی

0
55

ریلوے میں مسافر کوچز کی کمی کا مسلہ شدت اختیارکرگیا ہے، مسافرگاڑیاں چلانے کے لیے کوچز ہی دستیاب نہیں ہیں، 14مسافرٹرنیوں میں 26 کوچزکم کردی گئیں ہیں.

کوچزکی کمی، ایڈوانس بکنگ روکی جائے، چیف کمرشل مینجرنے ڈائریکٹرآئی ٹی کو مراسلہ لکھ دیا ہے، اے سی بزنس کوچز، اے سی اسٹینڈرڈ اوراکانومی کوچزکی کمی ہے، کمی کی بنا پرایکسپریس ٹرینزکو مسائل کا سامنا ہے، 8 جولائی سے 19 جولائی اور 24 جولائی سے 31 جولائی تک ایڈوانس بکنگ روکی جائے، عید کی آمد پرآئی ٹی اوربکنگ اسٹاف لوگوں کو سہولت فراہم کرے، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد ملتان اورکراچی کے درمیان والی 14 ٹرینوں کی 26 بوگیوں میں بکنگ کا عمل مکمل طورپربند کردیا گیا ہے.

14 ٹرینوں کی 25 بوگیوں میں بکنگ کا عمل مکمل طورپربند کردیا ہے، ان ٹرینوں میں شالیمارایکسپریس ٹرین، عوامی ایکسپریس، ملتان اورلاہورکے درمیان چلنے والی موسی پاک ایکسپریس ٹرین، شاہ حسین ایکسپریس ٹرین، بزنس ایکسپریس ٹرین ، فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین، راولپنڈی براستہ فیصل آباد چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین، کراچی ایکسپریس، گرین لائن ٹرینیں، ملتان اورکراچی کے درمیان چلنے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس ٹرین، پشاوربراستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین شامل ہے، ان ٹرینوں میں اکانومی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ کلاس کی بوگیوں کی کمی کی وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔

Leave a reply