قصور
تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر نے عید کیلئے خاص طور پر صفائی ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کئے
تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید نے تحصیل بھر کے بلدیاتی اداروں کو عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے اجتماعات کے مقامات، عید گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ نماز عید کی ادائیگی کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تمام مسلمان اپنا مذہبی فریضہ احسن طریقہ سے ادا کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں اور تفریح گاہوں میں بھی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات اور لائٹنگ ہونی چاہیے درختوں کی تراش خراش اور گھاس کی کٹائی بھی کی جائے تاکہ عید کی چھٹیوں میں پارکوں میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی فیملز اور بچوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آئے اور لوگ اپنی چھٹیوں کو اچھے انداز سے گزاریں