عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ عید ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے انہوں نے نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی پیروہی کرتے ہوئے ادا کی  قیامت تک مسلمان سنت ابراہیمی کے طور پر منائیں گے۔

قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت کورونا وائرس سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لئے ہمیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر عیدالاضحی کو سادگی سے منانے کی ضرورت ہے۔ عید کے پرمسرت موقع پر ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو اس وباءسے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال سے بھارت کی غیر قانونی اقدام کی وجہ سے وادی میں جاری لاک ڈاوں کے وجہ سے کشمیری عوام اپنے گھروں میں محصور ہیں اور انہیں مذہبی فرائض کی ادائیگی سے محروم رکھا جار ہا ہے جو انسانی بنیادی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔

خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

عید خوشیوں کا تہوار،ذاتی انا اور منافقت کو چھوڑ کر صرف ملک کا سوچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

حکومتی ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے قربانی کا مقدس مذہبی فریضہ انجام دیں، فیاض الحسن چوہان

عیدمبارک،مگر کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط سے کام لیں، اسد عمر

قاسم خان سوری کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اور کشمیری عوام کو بنیادی حق آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

عید پر غفلت ہوئی تو ساری محنت ضائع ہوسکتی ہے،وزیرخارجہ

Leave a reply