عید کا تیسرا دن، زرتاج گل کے لئے بڑی مشکل پیدا ہو گئی

0
40

عید کا تیسرا دن، زرتاج گل کے لئے بڑی مشکل پیدا ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل اور معاون خصوصی امین اسلم کے خلاف توہین عدالتی کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے ذمہ داروں کے نام طلب کر لیے،عدالت نے سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،

عدالتی حکم کے باوجود چڑیا گھر سے ریچھوں کو منتقل نہ کیے جانے کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شیروں کے ساتھ کیا ہوا؟ وکیل نے کہا کہ شیر اور شیرنی کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، پروفیشنلز کی سروسز لی گئی تھیں،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی، ایم سی آئی اور وائلڈ لائف بورڈ صرف سیاست کر رہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تینوں محکمے اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، عدالت نے تعین کیا تھا اگر کسی جانور کو کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا، عدالت کو اس بات کا اندازہ تھا کہ جانوروں سے یہ ہونے جا رہا تھا،فیصلہ دیا تھا کہ ممبرز وائلڈ لائف بورڈ تمام جانوروں کو منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،وفاقی حکومت نے جانوروں کی منتقلی کیلئےبورڈ تشکیل دے کر نوٹیفکیشن پیش کیا تھا،عدالت نے ابزرو کیا کہ متعلقہ اداروں میں سے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں تھا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا تمام ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی؟ان تمام ذمہ داران نے عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی، کیوں نہ ان تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ عدالت تمام ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرےگی،یہ آسان ہے کہ بیان دے کر کریڈٹ لے لیں، جو ریاستی نمائندے جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے وہ انسانوں کا کیا خیال رکھیں گے؟

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ اس معاملے کی انکوائری کون کر رہا ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندے انکوائری کر رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ کیا وہ اپنے خلاف انکوائری کریں گے؟ آپ نے فیصلے کا مذاق بنا دیا ہے،وفاقی حکومت خود کو ایکسپوز کر رہی ہے،

بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

Leave a reply