fbpx

عید کی شاپنگ کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی شاپنگ کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ٹریفک حادثے میں چل بسے

افسوسناک واقعہ نواب شاہ کے قریب پیش آیا، قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر کار الٹ گئی ،کار الٹنے سے کار کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے کار میں سوار 7 افراد جاں بحق ہو گئے کار تیز رفتاری کے باعث نہر کے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی،کار الٹی تو فوری آگ لگنے سے کار میں سوار تمام افراد کی موت ہو گئی، کسی کو بھی باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بچے،4 خواتین سمیت 7 افراد شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی،کار سوار فیملی حیدر آباد سے عید کی شاپنگ کے بعد مورو جارہی تھی،

دوسری جانب پنڈیگھیب میں سی پیک کھڑپہ کے قریب گاڑی کھائی میں جا گری حادثے میں 2 بھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق، 3افراد زخمی ہو گئے

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں-

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے