ایجنڈہ جاری ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا

0
21

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا

وفاقی کابینہ اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے کیا گیا۔ کابینہ ارکان کو اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ سے متعلق ارکان کو بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے.

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو ہونا تھا جس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کیا گیا تھا

وفاقی کابینہ کے جاری ایجنڈے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے معاملے پر غور کیا جانا تھا جبکہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔ آئندہ ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایران، عراق اور دیگر ممالک کے لئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی کی جائے گی۔

ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔ ایس ای سی پی کے مالی سال 2020ء کے آڈیٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

اجلاس میں مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔ ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کے معاملہ پر بھی کابینہ غور کرے گی

اب وفاقی کابینہ کا اجلاس کب ہو گا اس بارے میں دوبارہ نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہر منگل کو ہوتا ہے.

Leave a reply