اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب

0
31

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کو عہد ے سے ہٹائے جانے کی خبروں نے دم توڑ دیا، اعجاز چودھری صدارت بچانے کے لئے نعیم الحق کے پاس پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق سے صدر تحریک انصاف پنجاب اعجاز چودھری نے ملاقات کی ہے. ملاقات میں تحریک انصاف کی تنظیم اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پنجاب میں پارٹی امور،حکومت میں پارٹی کے کردار کے تعین اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا گیا،دونوں رہنماوَں میں صوبہ پنجاب میں کرپشن کے خاتمے پر مشاورت، مختلف تجاویز پر بھی غورکیا گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعجاز چودھری کو بطور صدر پنجاب ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی،نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک پاکستان وزیراعظم عمران خان کا ویژن اور مشن ہے،کرپشن کے مکمل خاتمے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،

اعجاز چودھری نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے جلد فورس بنائی جائے گی جو کرپشن کی نشان دہائی کرے گی،کرپشن سے پاک پاکستان ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے

واضح رہے کہ چند دن قبل خبر آئی تھی کہ تحریک انصاف نے پنجاب کی تنظیم کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، فیصلہ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پارٹی سیکریٹریٹ طلب کرنے پرکیا گیا، مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلوانے کا سخت نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلانے پر کور کمیٹی کے اراکین برہم ہوئے اور کہا کہ ارکان اسمبلی کو بھی بار بار اسمبلی سیکریٹریٹ آنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟

اراکین اسمبلی نے کور کمیٹی میں صدر پی ٹی آئی پنجاب کے رویے کے خلاف شکایات کیں، اور کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت حلقوں میں مداخلت کر رہی ہے، پنجاب کی تنظیم کو ختم کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے کیا جارہا ہے

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

وزیراعلیٰ کو پارٹی سیکرٹریٹ کیوں طلب کیا؟ پنجاب میں پی ٹی آئی تحلیل کرنے کا فیصلہ

Leave a reply