کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1 ہزار 465 روپے مہنگا ہو گیا۔قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے ہو گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 256 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار 325 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 369 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سونے کی قیمت میں 460 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم آج کے اضافے نے سونے کی قیمت کو ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ایران کشیدگی: دو سے زائد امریکی بی ٹو بمبار طیارے میزوری سے روانہ، گوام کی جانب پرواز
ایران کے تازہ میزائل حملے، بین گورین ایئرپورٹ، حیفا اور دیمونا سمیت اسرائیل کے کئی اہم اہداف نشانہ
اسحاق ڈار اور آرمی چیف کی ترک صدر سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت