علم دوست کا اکبر الہ آبادی نمبر شائع ہوگیا

0
42
علم-دوست-کا-اکبر-الہ-آبادی-نمبر-شائع-ہوگیا #Baaghi

علم دوست کا اکبر الہ آبادی نمبر شائع ہوگیا

آن لائن جریدے علم دوست کا اکبر الہ آبادی نمبر آج کراچی میں پریس سے چھپ کر آگیا ہے ۔ اس کا آن لائن ایڈیشن یکم ستمبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ اس سال نامور شاعر اور مصلح اکبر الہ آبادی کا صد سالہ یوم وفات ہے ۔اکبر الہ آبادی نمبر اس ماہ کی ستائس (27) تاریخ کی شام چھ بجے آرٹس کونسل کراچی میں "اکبر صدی” کے موضوع پر سیمینار کے شرکاء میں تقسیم کیا جائے گا ۔سیمینار کی صدارت منہاج یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس، پچاس کتابوں کے مصنف، کالم نویس اور بلاگر پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کریں گے ۔ماہنامہ قومی زبان کی مدیرہ اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی مہمان خصوصی ہوں گی ۔

مہمانان اعزازی میں مصنف، کالم نویس اور آج ٹی وی کے عطاء محمد تبسم، ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف، مکاتیب اکبر کے مولف محمد راشد شیخ، آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے رکن شکیل خان، مصنف اور مزاح نگار م ص ایمن اور معروف شاعرہ، صحافی اور دانشور ڈاکٹر حنا امبرین شامل ہیں ۔معروف شعرائے کرام اے ایج خانزادہ، عبدالحکیم ناصف، ریحانہ احسن اور صدیق راز ایڈوکیٹ عظیم شاعر اکبر الہ آبادی کو منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ادارہ علم دوست کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ڈائریکٹر سوشل میڈیا اکبر علی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔تمام اہل ذوق خواتین اور حضرات سے شرکت کی درخواست ہے ۔

Leave a reply