سیالکوٹ بار کا سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کا مقدمہ نہ لڑنے کا اعلان

سیالکوٹ بار نے سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کا مقدمہ نہ لڑنے کا اعلان کر دیا

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں ملزمان کو وکالت نامہ نہ دینے کی قرارداد پیش کی گئی،،قرارداد وکلا کی کثیر تعداد نے بھاری اکثریت سے منظور کرلی،صدر بار خالد قریشی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے سے دنیا بھرمیں اسلام اور پاکستان کا امیج خراب ہوا سیالکوٹ واقعے کے علاوہ بھی تشددکرنے والوں کا کیس نہیں لیا جائے گا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،وفاقی کابینہ کی نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت قانون سے ایسے قوانین آنے چاہئیں کہ اس طرح کے مقدمات کے فیصلے جلد از جلد ہوں سیالکوٹ میں دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا، میں نے سری لنکن ہائی کمشنر کو یقین دلایا ہے کہ مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

سیالکوٹ کے دلخراش و افسوسناک واقعے پر پاکستان بھر کے جیّد علماء کرام و اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد نے الشیخ مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں سری لنکن سفیر سے ملاقات واظہار افسوس کیا ہے ،اس موقع پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ سری لنکا دکھ میں برابر کے شریک ہے سری لنکا بردار ملک ہے ہم ملزم کو سزا دینگے سیالکوٹ واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کررکھ دیااس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مفتی تقی نے کہا کہ ہم ملاقات کیلئے وقت دینے پر سری لنکن ہائی کمشنر کے مشکور ہیں حکومت سے درخواست ہے کہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ دے۔ واقعے پر دکھ ہے، ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے مشیر علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علما نے واقعے کی مذمت کی اورملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا،سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گےعدالتوں سے جلد انصاف کی توقع کرتے ہیں سری لنکن شہری کے اہلخانہ کی مدد کی جائے گی جس شخص کو کلمہ صحیح طریقے سے پڑھنا نہیں آتا وہ بھی فتوے جاری کررہا ہے۔ پولیس کے شہدا کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے واضح کر دیا ہے کہ کسی قاتل کو معافی نہیں دی جائے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں جس سے ہم اپنے ردعمل کا اظہار کریں ہم یہاں سری لنکن عوام سے اظہار مذمت کرنے آئے ہیں۔ یہ ایک ظالمانہ اقدام تھا، جسے کوئی بھی سپورٹ نہیں کرے گا۔ اور نہ کوئی اس پر جواز پیش کرسکتا ہے، ہم واقعہ پر شرمندہ ہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ قاری حفیظ جالندھری نے جمعہ 10 دسمبر کو ملک بھر میں یوم مذمت منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں اسی موضوع پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاقات میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ حکومت پاکستان مجرمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کرے گی۔ انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ یہاں ہم سانحہ سیالکوٹ کی مذمت اور سری لنکن عوام اور متاثرہ اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے آئے ہیں۔ سیالکوٹ میں جو ہوا وہ اسلامی تعلیمات نہیں بلکہ اسلام اور اس کی تعلیمات کے خلاف تھا، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم اس ڈیمانڈ کو سپورٹ کرتے ہیں کہ ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دے جائے۔صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب یہاں تعزیت اور ہمدردی کیلئے آئے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی کہ غلط الزام لگا کر کسی شخص کو اس بے دردی سے قتل کیا جائے۔ ہم واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ پاکستان کا آئین ایسے کسی اقدام کی اجازت دیتا ہے۔ اسلام امن، محبت اور رواداری کا سبق دیتا ہے نا کہ کسی بے گناہ کی ناحق جان لینے کا یہ ایک غیر انسانی اور غیر انسانی عمل تھا۔

شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ عارف وحدی نے کہا کہ ہم یہاں پوری قوم کی نمائندگی کیلئے یہاں آئے ہیں۔ ہم یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ دونوں ممالک جیسے پہلے برادر ملک تھے، ویسے ہی رہیں گے۔ ہم دوستی برقرار رکھیں گے اور مزید بہتر تعلقات قائم کریں گے۔مفتی عبدالرحیم ان کا کہنا تھا کہ ہم اس شدت پسندی کی مذمت کرتے ہیں، یہ شدت پسندی پاکستان اور اسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔

پریس کانفرنس کے ساتھ ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بغیر ثبوت کے توہین مذہب کا الزام لگانا غیر شرعی عمل ہے سیالکوٹ سانحہ ایک المیہ ہے ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے,اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سمیت پاکستان بھر کے مستند علما نے بھرپور طریقے سے اس کی مذمت کی ہے-عاقبت نا اندیش عناصر کا یہ اقدام ملک و قوم، اسلام اور مسلمانوں کی سبکی کا باعث بناہے,علاوہ ازیں پیغام پاکستان کی قومی دستاویز جس میں ایسے ہر قسم کے مسلح اقدام کی نفی کی گئی، یہ اقدام اس سے سرسر انحراف ہے,پیغام پاکستان کو پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مدارس بورڈز کی تائید حاصل ہے,ان شر پسند افراد کے خلاف رائج ملکی قوانین کے مطابق سخت سے سخت قانونی اقدامات کئے جائیں,اس تکلیف دہ واقعہ میں امید کی ایک کرن یہ تھی کہ نوجوان ملک عدنان نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر اس قتل ہونے والے بے گناہ شخص کو بچانے کی بھرپور کوشش کی اس نوجوان کا یہ اقدام قابل تحسین بھی ہے اور قابل تقلید بھی,وزیر اعظم پاکستان نے اس نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لیے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر کے ایک بہت مستحسن اقدام کیا ہے علمائے کرام اعتدال پسندی کو فروغ دیں گے اور معاشرے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ،

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ، سیالکوٹ واقعہ پرکی مذمت

واضح رہے کہ توہین مذہب ،قرآن کا مبینہ الزام لگا کر غیر ملکی شہری کو جلا گیا گیا ،واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے 132 کلو میٹر دور سیالکوٹ کی تحصیل اگوکی میں پیش آیا جہان‌ایک فیکٹری میں جنرل منیجر کے طور پر کام کرنے والے ملازم کو قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں عوامی ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا بعد ازاں اسکی لاش کو آگ لگا دی گئی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھے چڑھ گیا تھا پولیس کو تقریباً صبح پونے گیارہ بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی، پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔فیکٹری مالک نے بتایا کہ پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے

صفائی ستھرائی کے لیے جس سپروائزر کی پریانتھا نے سرزنش کی اسی نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پولیس رپورٹ

مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان:وزیراعظم عمران خان ہمیں‌ انصاف چاہیے

بے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…

سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش،گرفتار افراد میں سے 13اہم ملزمان کی تصاویر جاری

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن حکومت کیا چاہتی ہے ؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

Comments are closed.