پٹرول دس روپے سستا، بجلی بھی سستی،وزیراعظم کا متوقع اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک پشتو میں ویڈیو سامنے آئی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویزخٹک ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ،پرویز خٹک کے ساتھ دیگر پارٹی رہنما بھی موجود ہیں، پشتو میں اس خطاب کے دوران وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو خوشخبری سنانے والے ہیں، پٹرول کی قیمتیں دنیا میں بڑھ رہی ہیں لیکن وزیراعظم قوم سے خطاب میں پٹرول دس روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے، وزیراعظم بجلی سستی کرنے کا بھی اعلان کریں گے ،فی یونٹ بجلی پانچ روہے سستی کی جائے گی،
اب بھی عوام سے جھوٹ بولتے شرم نہیں آرہی
وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہووزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرول 10 روپے سستا کرنے کااعلان کریں گے
4 ماہ تک پیٹرول کےمہنگا نہ ہونےکےحوالے سے بھی اعلان کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ فی یونٹ بجلی میں 5روپے کی کمی کا اعلان بھی ہوجائے گا pic.twitter.com/igub9MQaqz— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) February 28, 2022
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سے آخری خطاب کر کے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کرینگے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس شخص پرعوام کو اعتماد نہیں وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے غیر ملکی فنڈنگ،آٹا ،چینی ،بجلی اور گیس چوری کا حساب دیں، قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں پر معافی مانگیں ، سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں؟مہنگائی میں کمی،50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کا اعلان اب ممکن نہیں،آئی ایم ایف نہیں جاوں گا جیسے جھوٹے اعلان بھی اب ممکن نہیں رہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں یہی کہیں گے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، قوم ان کے خطاب سن سن کر تنگ آچکی ہے، پپو کو ڈانس کرنا نہیں آتا، اسے جانا ہوگا،
قبل ازیں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے پکوڑے والے کاغذ ہر جگہ کام نہیں آتے،انہی کاغذات کی بنا پہ اٹلی،یو ای اے،امریکہ اور برطانیہ میں تحقیقات کیں،شہبازشریف وہاں سے بھی انٹرنیشنل صادق و امین ڈکلیئر ہوئے ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز 4 سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں،عمران نیازی کے دور میں حمزہ شہباز2سال جیل کاٹ چکے ہیں عمران خان اور عثمان بزدار سے ایک ایک رات جیل میں نہیں گزاری جانی ایف آئی اے نے شہبازشریف پر وہی کیس بنایا جس میں نیب کو ڈھائی سال سے کچھ نہیں مل سکا، شہبازشریف کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی حقیقت بشیر میمن نے عیاں کردی شہزاد اکبر ہر دوسرے دن ایف آئی اے لاہور آفس کے چکر لگاتا تھا،ایف آئی اے شہبازشریف کےخلاف ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،شہزاد اکبر آج کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا،شہبازشریف سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں،
وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے،وزیراعظم قوم کو موجودہ ملکی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے ،خطاب عالمی مہنگائی کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کے تناظر میں ہوگا، وزیراعظم قوم سے خطاب میں ایک بار پھر گھبرانا نہیں کہیں گے اور اعلان کریں گے کہ ہم مہنگائی میں کمی کے لئے کوشش کر رہے ہیں،
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں روس اوریوکرین تنازع پربات کریں گے ۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں معیشت اورعالمی چیلنجز پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان کی عدم دلچسپی، کمیٹی کا اجلاس کورم کے بغیر ہی ہونے لگ گیا
پاکستان بار کونسل کے تمام امیدواروں کی ڈگریاں چیک کرنے کا حکم
وکلا کی جعلی ڈگریوں کے حوالے سے کیس،عدالت نے اہم شخصیت کو کیا طلب
جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس
جعلی ڈگری کیس، عدالت نے سابق سینیٹر کو سزا سنا دی،گرفتار کرنیکا حکم