جیالے میدان میں آ چکے،الیکشن کی تیاری شروع کردیں، آصف زرداری

0
61

جیالے میدان میں آ چکے،الیکشن کی تیاری شروع کردیں، آصف زرداری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 133 ضمنی انتخاب، 9 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں

پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے علاوہ کوئی بھی امیدوار حاصل کردہ ووٹوں کی مقرر حد تجاوز نہ کر سکا ،ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ امیدوار کوضمانت ضبطگی سے بچنے کیلئے ٹوٹل کاسٹ ووٹوں کا پانچواں حصہ لینا لازمی ہوتا ہے،این اے 133 ضمنی انتخاب میں 80997 ووٹ کاسٹ ہوئے،ہر امیدوار کیلئے 16 ہزار 199 ووٹ حاصل کرنا لازمی تھے، 9امیدوار ایسےہیں جنہوں نے ٹوٹل ووٹوں کا پانچواں حصہ نہیں لیا،شائستہ پرویز ملک نے 46811، اسلم گل نے 32313 ووٹ حاصل کئے تیسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار حبیب اللہ نے 650 ووٹ حاصل کیے سب سے کم آزاد امیدوار عرفان خالد نے 48 ووٹ حاصل کئے، ضمنی انتخاب میں 50 ہزار 936 مرد اور 30 ہزار 959 خواتین نےووٹ کاسٹ کیا جب کہ 898 ووٹ مسترد کیے گئے۔ اس کے بر عکس سنہ 2018 کے عام انتخابات میں اسی حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 51.89 فیصد تھا

سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے این اے 133 میں پیپلز پارٹی کے ووٹروں میں اضافہ بہت بڑا پیغام ہے ، جیالے میدان میں آ چکے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ،1ین اے 133 کے انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں،

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ این اے 133 کی کارکردگی پر خوش ہوں اب پورے پنجاب کے اندر دما دم مست قلندر ہوگا ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہم ورکرزہیں ہم ورکروں کی عزت کرتےہیں،شدت پسندی،مہنگائی اوربے روزگاری کاعلاج صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے،پیپلزپارٹی ہی اس ملک کا مستقبل ہے،ن لیگ والے کہتے تھے ہمیں ووٹ مانگنےکی ضرورت ہی نہیں،وہ لوگ غلط ثابت ہوئے جوکہتےتھے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی،ہماری وجہ سے ن لیگ والے الیکشن مہم پرنکلے،یہ بھی قیامت کی نشانی ہے کہ پنجاب میں ن لیگ سے پیپلزپارٹی دھاندلی کرے گی،

دوسری جانب بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کی لاہورکےضمنی انتخابات میں زبردست کارکردگی پرمبارکباد دی ہے،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ 5 ہزار ووٹوں سے پیپلزپارٹی 32 ہزار سے زائد ووٹوں تک پہنچی،ن لیگ کے 50 فیصد سے زائدووٹ کم ہوگئے ،اگلےانتخابات میں پیپلزپارٹی پنجاب اورمرکزمیں حکومت بنائےگی،

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے ،آصف زرداری کی رہنمائی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کر چکی

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نےحلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ آج ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ سٹیشن سنسان پڑے رہے ۔انہوں نے ٹرن آؤٹ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ ان کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے، اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی کیونکہ عوام نے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایسا ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئند الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

جس تقریر میں ثاقب نثار نے یہ اعتراف کیا ہو کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے وہ تقریر سامنے لائیں ،مریم نواز

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

Leave a reply