انتخابات،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری

الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 50 ہزار روپے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان کو 10 ہزار روپے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔امیدواران نے جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کرکے چالان پیش کردیا۔
اس کے علاوہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار فی کس جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔ اس کے ساتھ ہی چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی روزانہ کی بنیاد پر ہٹایا جارہا ہے علاوہ ازیں مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا تا کہ قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور ان پر کاروائی جاری ہے۔اب تک مجموعی طور پر 24 امیدواران اور لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ چیئرمین کو جرمانے ہو چکے ہیں۔
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی مرتضی وہاب کو مراسلہ
الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کو آج کی پریس کانفرنس میں ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر مراسلہ جاری کیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ میئر کراچی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں،ضابطہ اخلاق کے مطابق میئر، چیئرمین اور ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرسکتے،میئر کراچی مرتضی وہاب سے کل تک وضاحت طلب کرلی گئی ہے،وضاحت نہ دینے کی صورت میں میئر کراچی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی