الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں
الیکشن کمیشن کی سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری ،مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کی گئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے اثاثوں کی مالیت 10 کروڑ 63 لاکھ ہے
صادق سنجرانی کی پاکستان میں جائیداد کی مالیت ساڑھے 5 کروڑ روپے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے پاس 4 گاڑیاں ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 6 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،اعظم سواتی کے پاس 81 کروڑ 12 لاکھ روپے کے اثاثے ،وزیر قانون فروغ نسیم 39 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں
وزیراطلاعات شبلی فراز کے 4 کروڑ 67 روپے کے اثاثے ہیں قائد ایوان سینیٹ شہزاد وسیم 20 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ،شہزاد وسیم کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت 17 کروڑ 23 لاکھ روپےہے سینیٹر فیصل جاوید ایک کروڑ روپے اثاثوں کے مالک نکلے ،تاج محمد آفریدی ایک ارب 22 کروڑ 27 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،تاج آفریدی کے بیرون ممالک 16 کروڑ 71 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں