الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں فواد چودھری

0
29

وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں ای وی ایم کے حق میں پوائنٹس غائب کر دئیے ای وی ایم کے حق میں مواد کو ضائع کر دیا گیا میں جو بھی بات کرتا ہوں وہ حکومت کی ترجمانی ہوتی ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جاسکتے ہیں لیکن ابھی تک ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے رویئے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پاس ہوچکا ہے سینٹ میں یہ لیپس ہوگیا ہے الیکشن کیسے کرانے ہیں یہ پارلیمان کا فیصلہ ہےالیکشن کمشنر اور چیف الیکشن کمشنر دو الگ چیزیں ہیں۔ ہمیں الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ پر تحفظات ہیں۔

حزب اختلاف سے متعلق فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کاجمہوریت سے اعتماد ختم ہوگا اپوزیشن انتہائی نالائق بچےجیسی ہےجس نےکبھی اسکول کاکام نہیں شیطان بھی دھرنادےتومریم نوازساتھ کھڑی ہوں گی۔ ہروہ کام جوحکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں مل کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں 2023 کے الیکشن اصلاحات کے بعد ہی کرائے جائیں گے۔

گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

شبلی فراز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت نے شفاف انتخابات کے لئے سنجیدہ کوشش کی ہے37اعتراضات الیکشن کمیشن کے ہی خلاف ایک چارج شیٹ ہےہم نے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو مشین کو دیکھنے کی دعوت دی۔ بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں تعاون نہیں کیا۔

شبلی فراز کے مطابق ہم نے دیکھا ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن انٹرسٹڈ ہی نہیں ہے یہ لوگ بات ٹالنا چاہتے ہیں 2028 تک اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گےالیکشن کمیشن کی پائلٹ ٹیسٹنگ کی کوئی نیت ہی نہیں ہےالیکشن کمیشن کو دکھانا ہوگا کہ وہ اس میں انٹرسٹڈ ہیں ابھی تک نظر نہیں آ رہا کہ الیکشن کمیشن اس کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

Leave a reply