الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا:اپنے بچوں‌ کو کیا سبق دیا جارہا ہے: وزیراعظم

0
57

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا:اپنے بچوں‌ کو کیا سبق دیا جارہا ہے: وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اپنے خطاب میں‌ قوم سے کہا کہ آپ نے دیکھ لیا کہ یہ ادارے اپنی نسل نو کوکس طرح تباہی کی طرف لے جارہے ہیں‌ :

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سینیٹ الیکشن کو سمجھ جائے تو ملک کے سارے مسائل سمجھ آجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر ہوتا توتحریک انصاف کو اتنی ہی سیٹیں ملتی جتنی ملنی تھیں، اپوزیشن نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ پر پیسہ لگایا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ نے اپنی رائے کے ذریعے الیکشن کمیشن کو موقع دیا کہ سیکرٹ بیلٹ کرالیں لیکن ووٹ کو قابل شناخت رکھیں،

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن 1500 بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کرسکتا تھا؟ الیکشن کمیشن نے تو سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع دیا، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ اس نے پیسے باٹنے کی ویڈیو کی تحقیقات نہیں کیں؟ کیا آپ کو نہیں پتہ کہ یہ آپ کی ذمہ داری تھی تحقیق کرنے کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پتا چلنا چاہیے کہ ہمارے پندرہ ، سولہ ارکان کون سے ہیں جو بکے ہیں لیکن سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ان کو بچالیا گیا

Leave a reply