ووٹروں کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری

تلنگانہ :ووٹروں کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اے ٹی راجہ سنگھ کو اتر پردیش کے انتخابات میں ووٹروں کو دھمکانے پر نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے ٹی راجہ سنگھ نے یوگی اادتیہ ناتھ کو ووٹ نہ دینے والے ووٹروں کے گھروں پر بلڈوزر چلوانے کی دھمکی دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اے ٹی راجہ سنگھ کے مبینہ ویڈیو بیان جس میں وہ ووٹروں کو یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کو ووٹ دینے کیلئے دھمکا رہے ہیں کا حولہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی لیڈر نے انتخابی ضابطہ اخلاق،تعزیرات ہند اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ کمیشن نے اے ٹی راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24گھنٹے میں اپنے بیان کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے بصور ت دیگر مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اے ٹی راجہ سنگھ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان میںووٹروں سے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھاکہ اترپردیش میں رہنا ہے تو یوگی یوگی کہنا ہوگا، نہیں تو ریاست چھوڑ کر بھاگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے، ان سے کہوں گا کہ یوگی نے ہزاروں بلڈوزر منگوا لئے ہیںجو ان کے گھروں پر چلوائے جائیں گے ۔

Comments are closed.