الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

0
37

الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد کو عمران خان کو 14 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

واضح ررہے کہ اس سے قبل بھی توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل 2017 میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
یاد رہے کہ 6 سال قبل بھی الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کے حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزم کو 26 اکتوبر 2017 کو کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ان کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کے مقدمے میں بارہا نوٹسز جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے تھے۔

Leave a reply