الیکشن کمیشن: سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کی بدھ کو ہونیوالی سماعت مؤخر

0
32

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کی کل کی سماعت یوم اقبال کے باعث مؤخر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کراچی سمیت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیس کی 9 نومبر کو ہونیوالی سماعت مؤخر کردی گئی، اب سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو طلب کر رکھا ہے، آئی جی اور چیف سیکریٹری سندھ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

کیس کی بدھ کو ہونیوالی سماعت یوم اقبال پر عام تعطیل کے باعث مؤخر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کر دیئے گئےتھے

کراچی میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جو چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہوا تھا

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس 15 روز بعد پھر کیا جائے گا۔ جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے گا، لیکن کل پھر اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے

Leave a reply