الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےخلاف الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹویٹ کس نے کی؟ڈیلیٹ کیوں کردی؟نیاتنازع کھڑاہوگیا

0
41

اسلام آباد:الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےخلاف الیکشن کمیشن کی طرف سے ٹویٹ کس نے کی؟ڈیلیٹ کیوں کردی؟نیاتنازع کھڑاہوگیا ا،طلاعات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں، الیکشن کمشین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کے وی لاک شیئر کردی گئی، جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو تنقید کانشانہ بنایا گیا ہے،

ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی حکومتی ارکان کی جانب سے بھی بیان سامنے آگئے تو الیکشن کمیشن نے ہلچل مچنے پر ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔ الیکشن کمیشن کا ٹویٹر اکائونٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آپریٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے کہ ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیسا مواد شیئر کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کو خود آکر اس معاملے کی وضاحت دینی چاہیے

Leave a reply