الیکشن کمیشن: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حلقہ بندیوں کا عمل تیز

0
105

الیکشن کمیشن: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حلقہ بندیوں کا عمل تیز

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں حلقہ بندی کمیٹیوں نے 50 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ پنجاب ویلج اینڈ پنچایت ایکٹ اور نیبرہوڈ کونسل ایکٹ کے تحت 25 ہزار 2 سو چالیس بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن افسران 21 اگست 2020ء تک حلقہ بندی کی عبوری فہرست شائع کرینگے جبکہ شہری 22 اگست سے 6 ستمبر تک اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں۔اس کے بعد 5 اکتوبر 2020ء تک اعتراضات پر فیصلے جاری کئے جائیں گے۔ 13 اکتوبر 2020ء کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن کی 9 مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دی جا چکی ہیں.

اس سے پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 21-2019 کے تحت فروری سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے جانے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے آغاز کا عندیہ دے دیا ہے، آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیساتھ اہم اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر کے وسط سے شروع کرنے کی تجویز دی جائے گی، پہلے مرحلے میں نیبر ہڈ اور ویلیج پنچائیت کونسل کے انتخابات کروائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو جاری کرے گا، 19 ستمبر تک فہرستوں پر اعتراضات دائر کیے جائیں گے، 26 ستمبر تک حلقہ بندیوں پر اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، اکتوبر اور نومبر کے 15 دن الیکشن کے انتظامات کیلئے رکھے جائیں گے.

سیاست سیاست کھیلنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی : بلدیاتی انتخابات کے مختلف مراحل کا اعلان

Leave a reply