عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران جانچ پڑتال کر رہے ہیں ،گزشتہ روز دو حلقوں سے 24 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل کی گئی ہے۔حلقہ این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ سکروٹنی کے پہلے روز حلقہ این اے 46 سے آر او نے گیارہ امیدواروں کو طلب کیا تھا۔11 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ان گیارہ امیدواروں میں جماعت اسلامی کے میاں اسلم بھی شامل ہیں ۔ این اے 48 سے 13امیدوار طلب کیے گئے تھے۔تمام امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔ حلقہ این اے 47 سے 26 امیدواروں کو آج طلب کیا گیا ہے۔
پی کے 91 کا ریٹرننگ افسر معطل،الیکشن کمیشن کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر PK-91 کوہاٹ II عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کومعطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے اس آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے۔ ان حالات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کےلیے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹ ،محمد اویس
پاکستان راہ حق پارٹی چترال این اے 1 میں جماعت اسلامی کے حق میں دستبردار
پاکستان راہ حق پارٹی چترال نے این اے 1 میں جماعت اسلامی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا چترال پریس کلب میں ایک پرھجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے پاکستان راہ حق پارٹی کےضلع لوئرچترال کے صدرمولاناسراج الدین نےمولانا عبدالاکبر چترالی کےحق میں اپنی کاغذات نامزدگی واپس لینےکااعلان کردیا.
حلقہ این اے 156سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد جٹ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
بورے والاکے حلقہ این اے 156سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد جٹ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہے کہ نذیر جٹ کے میٹر میں ٹرمینل میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی،چوہدری نذیر احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30دسمبر کو ہے،سابق ایم این اے نذیر جٹ اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں،مقدمہ ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن کی درخواست پر درج ہوا،
این سے 247، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور
عام انتخابات 2024 کے لئے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کے NA247 ڈسٹرکٹ سینٹرل سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے گئے،اس موقع پر سید مصطفی کمال کے ہمراہ ڈی سی آفس سینٹرل میں ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھے،
این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور
این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سربراہ مسلم لیگ (ضیا) محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،دوسری جانب این اے 75 میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوھدری عرفان عابد کے تجویز کنندہ کو پولیس نے رات کو گھر سے گرفتار کر لیا ،پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان عابد کے تجویز کنندہ کا نام محمد آصف ہے ،چودھری عرفان عابد کا کہنا ہے کہ محمد آصف کو پولیس نے گھر سے اٹھایا تاکہ مجھے الیکشن میں کھڑا ہونے سے روکا جائے،میرے تجویز کنندہ کو پولیس تھانہ ظفروال نے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے ۔
حافظ طلحہ سعید کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظور
پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لئے پیش ہوا تھا، منظور ہو گئے، عمران خان مقابلے میں ہیں ایسی صورتحال چل رہی شاید وہ الیکشن نہ لڑیں اگر وہ الیکشن لڑتے بھی ہیں تو انکا حق ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم جیتیں گے،مذہبی جماعتوں کا الیکشن میں اتحاد ہونا چاہئے، خلوص دل سے کوشش کی جائے تو مذہبی جماعتوں کا الائنس بن سکتا ہے،لوگ محنت کر رہے ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہے ہیں،میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں، قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے ہمارے امیدوار میدان میں ہیں
حافظ سعد رضوی کے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک سے منظور
امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے کاغذاتِ نامزدگی حلقہ این اے 50 اٹک سے منظور ہو گئے ہیں،کراچی کے حلقہ NA-246 ضلع غربی سے مفتی علی جہانگیری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،کراچی کے حلقہ PS-90 کورنگی سے ریحان محسن قادری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حیدرآباد سے خاتون امیدوار شہنیلا خان سروری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ کراچی کے حلقہ PS-94 کورنگی سے امیر کراچی مفتی قاسم فخری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے پی کے 45 ایبٹ آباد سے الیکشن کیلے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ ریٹرنگ آفیسر نے کہا کہ مشتاق غنی مفرور ہیں، سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے، مشتاق غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات منظور کر لئے گئے، مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات فیاض نامی شحص نے دائر کیا تھا،
ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری،میاں طاہر جمیل کے بھی منظور
این اے 102 سے ن لیگ کے امیدوار عابد شیر علی کے کاغذات منظور ہو گئے،پی پی 115 سے ن لیگ کے امیدوار میاں طاہر جمیل کے کاغذات بھی منظورہو گئے،عابد شیر علی اور طاہر جمیل کمشنر آفس میں قائم آر او آفس پیش ہوئے،اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بلے کے نشان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، یہ نشان بس ہوا میں ہے، اداروں ہر حملہ کرنے والے لاڈلے کیلئے آج بھی انصاف کا معیار الگ ہے،
این اے 122 لاہور، ن لیگ نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا
لاہور این اے 122 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا، ن لیگ کے سابق ایم پی اے نصیر احمد نے تحریری اعتراض داخل کرایا، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان سزا یافتہ ھے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں
مریم نواز سزا یافتہ،اثاثے غلط، دستخط جعلی، پی پی 80 میں کاغذات نامزدگی پر اعتراض
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے گئے،علی حسن اور مہر طاہر کی جانب سے آر او آفس میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہم پی پی 80 کے ووٹرز ہیں، مریم نواز نے جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس پر مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں، مریم نواز مختلف کیسز میں سزا یافتہ ہے،اس نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے بھی غلط لکھے،مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں
لاہور کے حلقے این اے 127 سے بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیئے گئے،لاہور کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا .شہری محمد ایاز نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا ،بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دی ،موقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی طاہر کی ،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے ،یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے ،بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہوگی،محمد ایاز فاروقی نے این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کر دی۔
این اے 119 سے صنم کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 سے جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،ریٹرننگ آفیسر کے مطابق جاوید ہاشمی کے این اے 149 سے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد منظورکیے گئے،سابق نگراں صوبائی وزیر جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے جمال رئیسانی این اے 264 کوئٹہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے،ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلا غیر قانونی ہے عدالت میں چیلنج کریں گے،
زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد
تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے مطابق زرتاج گل کے تائید اور تجویز کنندہ کو اغوا کر لیا گیا ہے، تائید اور تجویز کنندہ کے ریٹرننگ آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال پر نہ پہنچنے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ اِس معاملے میں کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔زرتاج گل کے وکیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،
این اے 130 لاہور، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، ن لیگی رہنما بلال یاسین پیش ہوئے تھے،بلال یاسین کا کہنا تھا کہ این اے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور وہ منظورہو گئے ہیں،الیکشن میں آٹھ فروری کو نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہو کر وزارت عظمیٰ کے چوتھے بار امیدوار بنیں گے.