اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی۔
باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑا جمہوری ملک ہے اور اس میں ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد کو ووٹنگ کیلئے لے کر جانا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور کئیرٹیکر سیٹ اپ اس ذمہ داری کو نبھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں الیکشن کسی بھی جمہوری ملک کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے، پاکستان میں پچھلے جو الیکشنز ہوئے اس میں تمام مبصرین نے مشاہدہ کیا، اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جتنے بھی آبزرورزآئے انہوں نےپاکستان میں الیکشن کےانعقاد پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اور مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ بھی جو الیکشنز ہوں گے وہ بڑے صاف شفاف الیکشنز ہوں گے-
ڈاکٹرکوثرعبداللہ نگران وفاقی وزیر مقرر
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ الیکشن سے متعلق بہت واضح ہے، وزیر اعظم نے بتایا ہے کہ ہم آئینی حدود میں الیکشن کرائیں گے نگراں سیٹ اپ کی ترجیح آئین کی جانب سے دی گئی مدت کے مطابق الیکشنز کا انعقاد ہے، الیکشن کی تاریخ کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، عبوری حکومت کی ذمہ داری الیکشنز کو عملی جامہ پہنانا ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب پاکستان کا بہت ہی بااعتماد ساتھی ہے سعودی لیڈرشپ ہندوستانی لیڈرشپ سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے مفادات کوپیش نظر رکھے گی۔
بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کاملک کے ائیر پورٹس پرالرٹ جاری
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائےگااور مردم شماری کےبعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانےکا پابند ہے، چیف الیکشن کمشنر اور تمام اراکین پر ہمیں پورا اعتماد ہے نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد مکمل کرے اور منصوبے مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔