کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

0
46

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، جلدی یا تاخیر دونوں کی مخالفت کریں گے۔

 

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر، شیری رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے میں دھوکا دینے والوں کی سزاؤں میں اضافے کا بل منظور

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی قوتیں اور ادارے ملکر کام کریں، پاکستان میں مائی وے اور ہائی وے کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے، عمران خان کے بیانیے کی مخالفت کرتے ہیں۔

کراچی پولیس کا شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق آرمی چیف کےسیاست میں مداخلت نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کےغیر سیاسی رہنے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر شازیہ مری،شیری رحمان و دیگر کے پیغام

بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، اٹھارویں ترمیم کے خلاف پروپیگنڈے کو ناکام بنایا گیا، پارلیمان نے پہلی بار وزیراعظم کو گھربھیجا جس میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس سال 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منائے گی، 1973کا آئین شہید بھٹو کی دی گئی امانت ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان نے سب سے پہلے سانحہ اے پی ایس کے مجرم کو چھوڑا اور ملک کے باہر بھیجا، افغانستان کے جیل کے قیدیوں کو بھی پاکستان میں رہنے کی دعوت دی گئی، اس کے نیتجے میں آج ہمیں پھر دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم نے پہلے بھی انتہا پسند، دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دھمکیاں اپنی جگہ میں ان کو دہشت گرد کہتا ہوں ان کو انسان نہیں مانتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سی ای سی میں سلیکٹڈ کو خدا حافظ کہنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، آج میں نے سی ای سی کو مبارکباد دی، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنا تاریخی کامیابی ہے، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی کا صف اول کا کردار ہے، اکانومی کے حوالے سے نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی بنا رہے ہیں، ہم مل کر اکانومی کے حوالے سے حل نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، اگر کسی کی الیکشن میں تاخیر کی غلط فہمی ہے تو دور کرنی چاہیے، ہمارا تاریخی موقف ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، لوکل باڈی ہو یا جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے سیمنار منعقد کیے جائیں گے، آئین کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں، محترمہ شہید نے30 سال جدوجہد کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ہے ہم آج تک قائد ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف نہیں دلوا سکے، ہم عوامی جماعت ہیں کارکنوں کو کیا جواب دوں؟، آئین وجمہوریت کے بانی کو انصاف نہیں دلوا سکے، اگر بھٹو کو انصاف نہیں دے سکتے تو پھر کس کو انصاف دو گے، جوڈیشل ریفرنس عدالت میں 12 سال سے پنڈنگ ہے فوری سنا جائے۔

Leave a reply