امریکہ میں انتخابات سے قبل اسلحہ خریدنے کے رجحان میں اضافہ،وجہ بھی سامنے آ گئی

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی الیکشن سے قبل بد امنی سے بچاو کے لئے امریکی عوام نے بڑی تعداد میں اسلحہ خریدنا شروع کر دیا

امریکی ریاست پنسلوانیا میں اسلحہ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور انتخابی مہم کے دوران امریکی ریاست پنسلوانیا میں اسلحہ کی مانگ بڑھ گئی ہے اور فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اسلحہ دکانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ کے آرڈرز بہت زیادہ آ رہے ہیں اور آدھے سے زیادہ اسلحہ فروخت بھی کر چکے ہیں۔پنسلوانیا میں اسلحہ کی مانگ میں اضافے کی وجہ سیاہ فام لوگوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی جانے والی بد امنی اور امریکی انتخابات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکہ میں اسلحہ کی کئی دکانیں خالی ہو چکی ہیں اور اسلحہ فروخت ہو چکا ہے، امریکی شہری دھڑاد دھڑ اسلحہ خرید رہے ہیں، ایک اسلحہ کے تاجر کا کہنا تھا کہ اس کی دکان خالی ہو گئی اور اس نے دکان بند کر دی ، پھر بھی اسے فون آ رہے ہیں کہ وہ اسلحہ لا کر دے،

ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی دکانیں کھلنے سے قبل ہی لوگ گاڑیوں میں آ جاتے ہیں اور اسلحہ کی ڈیمانڈ کرتے ہیں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اسلئے اسلحہ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،الیکشن سے قبل ایسی باتیں ہو رہی ہیں کہ الیکشن کے بعد بدامنی ہو گی اس وجہ سے امریکی عوام خوف کا شکار ہے، اور اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ خرید رہی ہے. تا ہم شہریوں کو اسلحہ کی مناسب تربیت کی ضرورت ہے کہ اسکو کیسے چلانا ہے

امریکی صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں‌ قتل کے بعد جاری مظاہروں میں‌ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

امریکی مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ، ٹرمپ اہلخانہ سمیت فرار

سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں موت ، احتجاج مظاہرے ، واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو لگا دیا گیا

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ اپنے شہریوں پر تشدد بند کرے، ایران کا مطالبہ

جارج فلوئڈ کی ہلاکت پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی فوج واپس بلا لی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کل ہو گا جس کے لیے دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ امریکی ارلی ووٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔

Leave a reply