شہر قائد میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آج سے آغاز

0
36
electric bus karachi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لئے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہمیشہ کی ہمیشہ ترقی، اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہے۔ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ٹینک چوک جناح ایونیو ملیر کنٹونمنٹ سے سی ویو براستہ کراچی ایئرپورٹ ، شارع فیصل ، ایف ٹی سی ، کورنگی روڈ ،خیابان اتحاد سے کلاک ٹاور تک کراچی کے عوام کو سروس فراہم کرے گی کراچي ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ، پیپلز الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے تک ہوگا کراچی کے شہریوں کو جدید ، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوکر 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں یہ منصوبہ پیپلز بس سروس کے فیز ٹو کے تحت چلایا جارہا ہے۔

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں دنیا کی 2 سے 3 بڑی کمپنیاں پلانٹ لگائیں جس سے سندھ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں، یہ الیکٹرک بسیں، ہائبرڈ ڈیزل بسوں سے دگنا قیمت پر پاکستان آرہی ہیں کراچی میں پلانٹ لگنے سے ان کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی آئے گی اور کم قیمت پر بسیں دستیاب ہوں گی۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر این آر ٹی سی صہیب شفیق نے بتایا کہ 12 میٹر بسوں میں 32 نشستیں عام شہریوں اور 2 نشستیں خصوصی افراد کے لیے ہیں اور 35 سے 40 افراد کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں، مجموعی گنجائش 70 سے 90 افراد کی ہے، یہ بسیں 20 منٹ میں چارج ہوجاتی ہیں اور ایک چارج میں 240 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، بسوں کو چارج کرنے کے لیے یو پی موڑ بس ڈپو پر چارجنگ سسٹم لگایا گیا ہے۔

Leave a reply