الیکٹرانک میڈیا رپورٹرایسوسی ایشن کی صحافی کے گھر کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت

0
27

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرایسوسی ایشن (ایمرا)کے صدر محمد آصف بٹ،سینئرنائب صدرجوادملک،نائب صدرعرفان ملک،سیکرٹری سلیم شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ،فنانس سیکرٹری ارشدچوہدری،سینئرجوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادر خواجہ،انفارمینشن سیکرٹری شفیق شریف،آفس سیکرٹری افضل سیال اور ایمراباڈی نے پبلک نیوز چینل کے صحافی توصیف احمد کےگھر میں گھس کرپولیس کی جانب سے اہلخانہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے،توڑپھوڑکرنے،پولیس گردی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپوراورشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافی توصیف احمد میں گھر میں گھس کر پولیس گردی کاجو مظاہرہ کیاگیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم یے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی حافظ توصیف احمدپبلک نیوز چینل کے اینکر پرسن ہیں جن کے بڑے بھائی خلیق احمد اعوان نے 2018 میں ٹی ایل پی کی جانب سے الیکشن لڑا فیض آباد والے کیس کے بعد بھائی نے شورٹی بانڈ بھر کے دیا میرا ٹی ایل پی اور انکی سرگرمیوں سے اب کوئی تعلق نہیں اور قطع تعلق کرلیا تھا۔لیکن جب بھی ٹی ایل پی کا معاملہ ہوتا ہے تو ہمیں بلاوجہ پوری فیملی کو تنگ کیا جاتا ہے

گزشتہ روزقائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ ٹاون شپ تھانے کی پولیس نے ان کے بھائی کے گھر جہاں بزرگ والدین بھی ہیں چھاپہ مارا بدتمیزی کی محلے والوں کے اکٹھا ہونے پرپولیس واپس چلی گئی ۔اسی روزرات دس بجے گھر حافظ توصیف احمد اعوان جو کہ صحافی ہیں جنکا ٹی ایل پی سے دور دور تک تعلق نہیں اور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ الگ رہائش پذیر ہےصحافی توصیف احمدکی غیر موجودگی میں پولیس نے چھاپہ مارا ان کے اہلخانہ اور بچوں کو حراساں کیا گیا۔بغیر سرچ وارنٹ کے گھر میں گھسے توڑ پھوڑ کی دو لیپ ٹاپس توڑے گھر کے دروازے توڑے اور وائف سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر لے گئے۔ایمرا باڈی پولیس اہلکاروں کے ایسے اقدام کی بھرپور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی پی او لاہور ،ائی جی پنجاب، وزیرقانون پنجاب اور مشیر اطلاعات پنجاب سمیت اعلی حکام سے پولیس اہلکاروں کے اقدام کے نوٹس لینے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a reply