قدیم طریقہ کے مطابق الیکشن ہونا چاہیے: الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نقصان ہوسکتا ہے:شاہد خاقان عباسی

0
34

اسلام آباد : قدیم طریقہ کے مطابق الیکشن ہونا چاہیے:مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی ،اطلاعات کے طمابق سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ووٹ چوری کرنے کا نیا طریقہ ہیں۔ اس سے پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنما احسن اقبال اور مریم اور انگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن چوری کرنے کا نیا ذریعہ ہیں، انہیں کوئی اٹھا کر لے گیا تو کہاں سے ڈھونڈ کر واپس لائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران کو اٹھانے والوں کو پکڑا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اب تک ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا ہے، کل کے اجلاس میں استعفوں پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا، پیپلزپارٹی کو سی ای سی سے مشاورت کیلئے وقت دیا گیا ہے۔

Leave a reply