fbpx

آزاد کشمیر انتخانات میں الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹنگ ہوگی:فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد : آزاد کشمیر انتخانات میں الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹنگ ہوگی:فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے معیارات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کر لی،اس حوالے سے حکومت نے آزاد کشمیر انتخانات میں الیکٹرانک مشین استعمال کرنے کا اعلان کر دیا-

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری شروع کردی۔ آزاد کشمیر انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنک مشین استعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کچھ معیارات طے کیے ہیں، وزارت سائنس نے نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا لی ہے، نئی مشین الیکشن کمیشن کے معیارات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔