ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

0
29

ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان  نے کہا ہے کہ ملک زمین اور بلڈنگ سے نہیں اداروں اور عوام سے بنتے ہیں،

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن میں سیاسی دھاندلی کا طوفان اٹھا،2013 میں ایک جج صاحب نے ریٹرننگ افسران سے خطاب کرلیا، 4 حلقے نہیں کھولے گئے تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا ہوا ،2013 کے انتخابات کو تمام جماعتوں نے آر او کا الیکشن قرار دیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہم الیکٹرول ریفارم سول سوسائٹی میں لے کر جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ہم ووٹ کا حق دینے کیلئے ریفارم لارہےہیں، سیاسی جماعتوں کو پابند کررہے ہیں کہ اپنے سالانہ کنونشن منعقد کریں، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کیلئے دو ریفارم تجویز کی ہیں،پولنگ اسٹاف افسران پر اگر کسی کو اعتراض ہوگا تو وہ اسے 15 دن میں چیلنج کرسکے گا،حلقہ بندیاں نادرا کے ڈیٹا کے مطابق کریں گے، انتخابی فہرستیں نادرا کے آئی ڈی رجسٹریشن کے مطابق تیار ہونا چاہییں، وزیراعظم نے الیکشن رفارمز سے متعلق فیصلہ کیا ہے، ترامیم میں کوئی چیز ایسی نہیں جو کسی ایک جماعت کے مفاد میں ہو،

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

ڈاکٹر بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پر الزام ہے کہ پارلیمان کو تالے لگ گئے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہوا، شہباز شریف مختلف اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے،شہباز شریف بتائیں کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟ سینیٹ الیکشن اوپن کرانے کے لیے ترامیم لا رہےہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے سیکشن 94 میں اصلاحات لانے جا رہے ہیں،الیکٹرانک ووٹنگ کے استعمال کیلئے سیکشن 103 میں ترمیم لارہے ہیں،تین اصلاحات کے بارے میں ساری سیاسی جماعتوں نے لکھ کر بھی دیا، امریکی صدرالیکٹرانک نظام میں ثبوت نہ ہونے کے سبب دعوؤں میں ناکام ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں نے اب تک کسی بھی ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہم میڈیا کو ووٹنگ کا سسٹم دکھائیں گے جو قومی اور بین الاقوامی اداروں نے بنایا ہے،تجویز ہے سیاسی جماعتوں کی 10ہزار ممبرز ہونے پر رجسٹر کیاجائے وزیراعظم نے الیکشن اصلاحات کے لیے براہ راست اپوزیشن کو دعوت دی وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹورل ریفارمز کا راستہ اپنایا ہے،ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ترامیم میں کوئی چیز ایسی نہیں جو کسی ایک جماعت کے مفاد میں ہو، سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت دکھائی دینی چاہیے، حلقہ بندیوں کو آبادی کے بجائے ووٹرزکی شرط پرتشکیل دیا جائے گا،

Leave a reply