انتخابات کا اعلان ملک میں کشیدگیاورتصادم کی فضا ختم کر سکتا ہے، تنظیم اسلامی
انتخابات کا اعلان ملک میں کشیدگی اور تصادم کی فضا ختم کر سکتا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔
اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی متحدہ اپوزیشن بڑے اصرار سے فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہی تھی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابات سے گریز کر رہی تھی لیکن اب تحریک انصاف فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کی حکومت انتخابات کے انعقاد سے گریز کر رہی ہے۔ بہتر یہ تھا کہ فریقین اس مسئلہ کو باہمی مذاکرات سے حل کر لیتے لیکن بدقسمتی سے فریقین اپنے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ تحریک انصاف نے انتخابات کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مئی کے آخر میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے جو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کھلے تصادم کا باعث بن سکتا ہے جس سے ملک میں افراتفری پھیلنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ہے۔ پھر یہ کہ ملک کی معاشی صورت حال جو کہ پہلے ہی اچھی نہیں مکمل تباہی کی طرف چلی جائے گی۔ سوال یہ ہے کہ جب تمام سیاسی جماعتیں جلد یا بدیر انتخابات ضروری سمجھتی ہیں تو کیوں نہ انتخابات کا فوری اعلان کرکے ہر قسم کے تصادم سے بچا جائے
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری
عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات
موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ