ملک سے سودی نظام کا خاتمہ :وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلیں

اسلام آباد:ملک سے سودی نظام کا خاتمہ :وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلیں،اطلاعات کے مطابق ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نے سفارشات طلب کرلیں‌ ہیں‌، اسی حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کرکے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھیجنے کا اعلان کردیا-

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ وہ سودی نظام کےخلاف جید علما کے ساتھ عیدالاضحیٰ کے بعد مشاورت کریں گے اور پھر اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے فوراً بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کی جائےگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا۔

Comments are closed.