ایلون مسک کی ٹیسلا نے بھارتی ٹیسلا پر دی مقدمہ کی درخواست
ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے بھارتی مقامی بیٹری مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا پاور آف انڈیا کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لئے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے
ٹیسلا نے بھارتی بیٹری مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا پاور آف انڈیا کے خلاف ٹریڈ مار ک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے،اس ضمن میں دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے وہیں ٹریڈ مارک کے استعمال سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، درخواست پر سماعت 22 مئی کو ہو گی
ٹیسلا پاور انڈیا کی جانب سے ٹیسلا ٹریڈ مارک کے استعمال اور الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں آنے کے اعلان کے بعد ایلون مسک کی ملکیتی کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور بھارتی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ، ٹیسلا نے عدالت میں کہا کہ مدعا علیہ ٹیسلا پاور انڈیا نے اس اقدام کا اعلان اخبارات میں کیا تھا،دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس انیش دیال نے 2 مئی کو کیس کی سماعت کی، ٹیسلا پاور انڈیا کے مالکان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے ایک حلف نامہ دیا ہے کہ ان کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ ٹریڈ مارک یا ٹریڈ نام ‘Tesla Power USA’ یا ‘Tesla’ استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ کسی دوسرے ادارے کی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اس اصطلاح سے ملتے جلتے کسی دوسرے برانڈ کے تحت فروخت نہیں کیا جائے گا،وہ اپنے برانڈ نام،تجارتی نام کے تحت ای وی گاڑیوں سے متعلق کوئی تشہیری اشتہار یا مواد جاری نہیں کریں گے، رجسٹرڈ آلات،لوگو استعمال نہیں کریں گے۔ عدالت نے حلف نامہ لے لیا ،عدالت نے ٹیسلا پاور انڈیا اور اس کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں کے اندر جواب داخل طلب کر لیا،
ایلون مسک کی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ٹیسلا پاور انڈیا اور اس کے ہم منصب ٹیسلا پاور یو ایس اے کو اپریل 2022 میں سیز اینڈ ڈیسٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا اور مارچ 2023 تک دونوں فریقوں کے درمیان مواصلات کا تبادلہ کیا گیا تھا لیکن جواب دہندہ کمپنی نے اپنے سامان کی تشہیر اور مارکیٹنگ جاری رکھی ،
ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ